Thursday, July 30, 2015

ملک دشمنوں کی لابنگ کے مقابل پاکستانی نوجوان کرداراداکریں

انعا م الحق اعوان۔۔۔پس آئینہ
غلطی سے نہیں۔۔۔ بلکہ بقائمی ہوش وحواس ’’ لابنگ کیا ہے اورمیں اچھالابنگ کرنے والا کیسے بن سکتا ہوں؟‘‘ کے موضوع پراسلام آباد کے ایک چمک دمک والے ہوٹل میں ہونے والی ورکشاپ اٹینڈکربیٹھا۔۔۔ ایسے ایسے انکشاف ہوئے کہ سرسمیت گھٹنے بھی پکڑکربیٹھ گیا۔۔۔اینکرپرسن شایدسیٹھ سے لڑکرآئے تھے ،انھوں نے سیٹھ کوایسا رگڑالگایا کہ جی خوش ہوگیا۔۔۔کہنے لگے آپ تو سمجھتے ہوں گے یہ جواینکرسکرین پرسامنے بول رہا ہے ۔۔۔یہی ان داتا ہے۔۔۔ سب اختیارات اسی کے پاس ہیں۔۔۔ سیاہ کرے سفید کرے اسے پوچھنے والا کوئی نہیں ۔۔۔ لیکن درحقیقت ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔سب مائع ہے ،آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اختیارات اگراینکرکے پاس نہیں ۔۔۔تو لامحالہ یہ جومیڈیا مالکان سیٹھ ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں ۔۔۔اور۔۔۔یہی سب کچھ ہیں ، توایسا بھی نہیں ۔۔۔ سیٹھ بھی مکمل خودمختارنہیں ۔۔۔ ایسا نہیں کہ سیٹھ کے پاس اختیارنہیں ،اس کے پاس بھی ہیں اختیار۔۔۔لیکن ۔۔۔اسکے کچھ اختیارات ان کے پاس ہیں۔۔۔ جوبڑ ی کمپنیوں کی صورت اسے کمرشل دیتے ہیں۔۔۔یا۔۔۔ بارڈرپاربیٹھے اپنے ایجنڈے کوپروان چڑھانے کیلئے فنڈنگ کرنے والوں کے پاس ۔۔۔ موصوف ایسے انکشاف پر انکشاف کرررہے تھے کہ۔۔۔ ہمارے14نہیں 28طبق روشن ہورہے تھے۔۔۔کہنے لگے پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوزکی95فیصدفنڈنگ فارن سے آتی ہے ،کچھ ہیں جوانسانیت کی خدمت بھی کرتے ہیں۔۔۔ لیکن۔۔۔ فنڈنگ کرنے والوں کی میجارٹی کسی نہ کسی ایجنڈے کے تحت کام کررہی ہے ۔۔۔ وہ این جی اوزکے ذریعے میڈیا ،سیاستدانوں سمیت ہرمکتبہ فکرکے لوگوں کوخریدتے ہیں ۔۔۔اور۔۔۔اپنے ایجنڈے کوپروموٹ کرنے کیلئے یوزکرتے ہیں۔۔۔کشمیرکاایشوہو۔۔۔ڈیم نہ بنانے کاایشو ہے ۔۔۔ہندوستانی فلموں کی پروموشن کا مشن ہو۔۔۔وہ لگے ہیں اوراپنے کام میں مگن ہیں ۔۔۔لسانیت کے ذریعے۔۔۔ اور۔۔۔کہیں وہ مذہبی لبادہ اوڑھاکرمختلف گروہوں کویوزکرتے ہیں ۔۔۔اسلحہ دونوں فریقوں کو وہی دیتے ہیں۔۔۔ اور۔۔۔دونوں کو آپس میں لڑاتے ہیں ۔۔۔ان کے مقابل پاکستان کے پاس اس سطح کے وسائل ہیں۔۔۔ اور۔۔۔نہ ہی ہمارے ادارے اتنے مضبوط ۔۔۔کہ ۔۔۔موثراندازمیں مقابلہ کرسکیں۔۔۔ایسے میں نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔۔ وہ چکا چوند وسائل کے ذریعے لابنگ کرنے والوں کے مقابل۔۔۔ اپنے پاکستان کے حق میں ۔۔۔سوشل میڈیا سمیت ہرمحاذ پرلابنگ کرے۔۔۔ اور۔۔۔ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کاتوڑکرنے میں اپنا حصہ ڈالے ۔

چلتے چلتے ایک اورمحترمہ اینکرکے فرمودات بھی پلوسے باندھ لیں ۔۔۔فرماتی ہیں ۔۔۔’’جب ہم چالیس منٹ کا پروگرام کرکے فارغ ہوتے ہیں توبعض اوقات اتنے زیادہ ٹائم کے باوجود۔۔۔ ہمارے پاس بیچنے کوچورن نہیں ہوتا ۔۔۔کیونکہ ہمارے گیسٹ نے کوئی ایسی دھواں دھارقسم کی بات ہی نہیں کی ہوتی۔۔۔ جوہمارے چورن کواچھے داموں بیچ سکے ۔۔۔ اس لیے ہمارے پروگرام کی ٹیم پھرسرجوڑکربیٹھتی ہے ۔۔۔اور۔۔۔اس پروگرام کی ریکارڈنگ کوتسلی سے دیکھ کر۔۔۔لایعنی اورغیرمتعلقہ پوائنٹ کواس اندازمیں پیش کرتے ہیں ۔۔۔گویابہت ہی اہم بات ہے ‘‘۔

Monday, May 2, 2011

GHILAF E KHANA KABA PART2 OF 2


GHILAF E KHANA KABA PART1 OF 2


Back Ground of khan kaba and Twaf e kaba


(1)اے اللہ ہم حاضر ہیں



آب زم زم پر نئی تحقیق


جاپان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر مسارو ایمو نے انکشاف کیا ہے کہ آب زمزم میں کچھ ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کے سوا دنیا کے کسی پانی میں موجود نہیں ۔ انہوں نے نینو نامی ٹیکنالوجی کی مدد سے آب زمزم پر متعدد تحقیقیں کی ہیں ۔ جن کی مدد سے انہیں معلوم ہوا کہ آب زمزم کا ایک قطرہ عام پانی کے ایک ہزار قطروں میں شامل کردیا جائے تو عام پانی میں بھی وہی خصوصیات پیدا ہوجاتی ہیں جو آب زمزم میں ہیں ۔ڈاکٹر ایمو جاپان میں ہیڈ و انسٹی ٹیوٹ برائے تحقیق کے سربراہ ہیں جو آج کل مملکت سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ انہون نے اپنے ایک لیکچر میں کہا کہ جاپان میں انہیں ایک عرب باشندے سے آب زمزم ملا جس پر انہون نے متعدد تحقیقیں کی ہیں ۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ زمزم کے ایک قطرے کا بلور ( ایک چمکدار معدنی جوہر ) وہ انفرادیت رکھتا ہے ، جو دیگر کسی پانی کے قطرے کے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا ۔کرۃ ارضی کےکسی خطے سے لیے گئے پانی کے خواص زمزم سے کسی طرح بھی مشابہت نہین رکھتے ۔ انہوں نے لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے سے معلوم کیا ہے کہ آب زمزم کے خواص کو کسی طرح تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اس کی اصل وجہ سائنس جاننے سے قاصر ہے ۔ زمزم کی ری سائکلنگ کرنے کے بعد بھی اس کے بلور میں تبدیلی نہیں پائی گئی ۔ جاپانی سائنسدان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کھانے پینے اور ہر کام سے پہلے " بسم اللہ " پڑھتے ہیں ۔ انہون نے کہا کہ جس پانی سے پہلے " بسم اللہ " پڑھی جائے اس میں عجیب قسم کی تبدیلی وقوع پذیر ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی میں قدرت نے عجیب قسم کی صلاحیتیں رکھی ہیں ۔ پانی میں قوت سماعت ، احساس ، یاد داشت ، اور ماحول سے متاثر ہونے کی صلاحیت ہے ۔ پانی ماحول کے منفی اور مٹبت اثرات قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ڈاکٹر ایمو نے کہا کہ کرۃ ارضی کی تمام وہ مخلوقات خواہ وہ بظاہر جمادات ہی کیون نہ ہوں ان میں ماحول کا اثر قبول کرنے کی صلاحیت ہے ۔ کائنات کا ہر ذرہ شعور رکھتا ہے اور اسی شعور کے نتیجے میں وہ اپنے خالق کی تسبیح میں مصروف ہے ۔

Tuesday, April 26, 2011

چالس برس سے کم پاکستانیوں پر عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے پابندی قابل مذمت اقدام


سعودی عرب حکومت نے پاکستان کے چالس برس سے کم افراد کےلیے عمرہ پر اکیلے جانے پر پابندی لگارکھی ہے جو میر ی نظر میں ایک مسلمان کو اس کے رب کے حضور حاضری سے روکنے کے مترادف اور اسے عظیم سعادت سے محروم کرنا ہے اس میں سب سے زیادہ ہم نوجوان اس سے متاثر ہورہے ہیں لہذا ہم ہر فورم پر اس ایشو کو اٹھاءئیں اور اس پابندی کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں